بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اسرائیلی اخبار کا اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 14 افراد کی شہادت کا دعویٰ

تل ابیب: اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں حماس لیڈر اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 14 افراد شہید ہوگئے ۔ اسرائیل اور حماس کی موجودہ کشیدگی کے تناظر میں صیہونی وزیراعظم نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زید کو فون کیا ہے۔

اسرائیلی بمباری میں حماس لیڈر کے رشتے داروں کے مارے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اخبار نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں اسماعیل ہانیہ کے بھائی اور بھتیجے بھی شامل ہیں۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جس حملے میں 14 افراد مارے گئے وہ غزہ میں اسرائیل ہانیہ کے گھر پر کیا گیا تھا۔

اخبار نے فلسطین کے طبی ذرائع کے حوالے سے اپنی خبر رپورٹ کی۔ جس میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فضائی کا یہ حملہ غزہ شہر کے علاقے شیخ رادوان میں کیا گیا، حملے کے وقت اساعیل ہانیہ گھر پر نہیں تھے وہ اس وقت قطر میں ہیں۔

دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں سے ہونے والی شہادتوں سے متعلق فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار ہوگئی ہے۔ حملوں سے 12 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق مغربی کنارے میں اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 61 فلسطینی شہید اور 1250 زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیل اور حماس کی موجودہ کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی وزیراعظم نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زید کو فون کیا ہے۔ کشیدہ صورتحال کے بعد پہلی بار اسرائیلی وزیراعظم نے کسی عرب رہنما سے رابطہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو میں موجودہ حالات میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
اماراتی صدر نے مطالبہ کیا کہ شہریوں خصوصاً خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کو تحفظ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی راہداری کو بغیر کسی تاخیر کے کھولا جائے اور تنازع کو دنیا میں پھیلنے سے روکا جائے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے