بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت

بیجنگ (ممتازنیوز )نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی،وزیرِ اعظم نے فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیںکیں،وزیرِ اعظم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریش سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی،وزیرِ اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکی۔
وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ اسپتال پر حملے اور ایک ہی دن میں حملوں کے نتیجے میں 500 فلسطینیوں کی شہادت کو انسانیت سوز اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دیا. وزیرِ اعظم نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی بھرپور مزمت کی اور فوری جنگ بندی کے ساتھ ساتھ متاثرین تک مدد کی ترسیل پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے نہتے اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیل کے جنگی جرائم روکنے کیلے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں سے فوری طور پر اسرئیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔