بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آخرکار سچ سامنے آ کر ہی رہتا ہے،میاں نواز شریف کاحنیف عباسی کے بری ہونےردعمل

اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے حنیف عباسی کے ایفی ڈرین کیس میں بری ہونے پرکہاکہ الحمدللہ، حنیف عباسی آج ایک من گھڑت اور بے بنیاد مقدمے میں عدالت سے بری ہوئے۔ یہ بریت دراصل اس جھوٹ سے بریت ہے جس کا سامنا قائد نواز شریف سے لے کر ان کا ساتھ دینے والے ہر مرد و خاتون راہنما اور کارکنوں کو کئی برس تک کرنا پڑا لیکن آخرکار سچ سامنے آ کر ہی رہتا ہے۔
بدھ کواپنے پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ ایک انتہائی خطرناک الزام کا حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ نے بڑی جرات، بہادری اور استقامت سے مقابلہ کیا جس پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف سے حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ کو بریت مبارک ہو۔