ایڈنبرگ(انٹرنیشنل ڈیسک)اسکاٹش نیشنل پارٹی کی کونسلر اور فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی اہلیہ نادیہ النخلا نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کو جاسوس طیارے بھیجنے کے بجائے ضروری اشیا فلسطین بھیجنی چاہیے،اسکاٹش نیشنل پارٹی کی ایبرڈین کانفرنس میں غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی،قرارداد میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں امداد کیلئے انسانی کوریڈور سے متعلق اقوام متحدہ کے مطالبے کی حمایت کرے،برطانوی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی اہلیہ نادیہ النخلا نے بتایا کہ ان کے 5رشتہ دار بھی اسرائیلی حملوں میں زخمی ہوگئے ہیں،برٹش پاکستانی فرسٹ منسٹر کی اہلیہ نادیہ النخلا نے بتایا کہ کمسن سمیت ان کے عزیز و اقارب غزہ میں ڈرون کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں،نادیہ نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کو ڈرون کا ٹکڑا خود بچے کے جسم سے نکالنا پڑا کیونکہ غزہ کے اسپتالوں میں صرف انتہائی سنگین نوعیت کے زخموں کے علاج کی گنجائش رہ گئی ہے۔
برطانوی حکومت کو جاسوس طیارے کے بجائے ضروری اشیا فلسطین بھیجنی چاہئیں، اہلیہ حمزہ یوسف








