بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

کوئی ملک اسرائیل پر حملہ کرنے کا نہ سوچے ، امریکی صدر

تل ابیب: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ حماس کے حملوں نے داعش کی بدترین تباہی کی یاد تازہ کردی ہے، یہودی برادری کے لیے ہولوکاسٹ کے بعد سات اکتوبر سب سے مہلک دن بن گیا ہے۔

جو بائیڈن اسرائیل سے اظہار یکجہتی کیلئے تل ابیب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولین ترجیح حماس کے ہاتھوں یرغمال لوگوں کی رہائی اور محفوظ واپسی ہے۔

امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیل پر حملہ کرنے کے بارے میں سوچنے والی کسی بھی ریاست کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ملک اسرائیل پر حملہ کرنے کا نہ سوچے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مصر سے غزہ انسانی امداد فراہمی کا معاہدہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی اکثریت حماس نہیں، فلسطینی بہت نقصان اٹھا رہےہیں۔

بائیڈن نے غزہ اور مغربی کنارے کے لوگوں کیلئے 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ مصر سے غزہ کے لیے بھیجی جانے والی امداد کو نہیں روکے گا۔.

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ مصر سے انسانی امداد کی فراہمی کو اس وقت تک نہیں روکا جائے گا جب تک کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کی شہری آبادی کے لیے صرف خوراک، پانی اور دوائیاں فراہم کرے گا۔

لیکن بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس نہیں کیا جاتا، اسرائیل اپنی سرزمین سے غزہ کی پٹی تک کسی بھی انسانی امداد کی اجازت نہیں دے گا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کی حمایت میں اندھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے