بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

غزہ جنگ بندی کی قرار دار ،امریکہ نے ایک بار پھر سلامتی کونسل میں ویٹو کردی،روس اور برطانیہ غیر حاضررہے

واشنگٹن:غزہ جنگ بندی کی قرار دار کو امریکہ نے ایک بار پھر سلامتی کونسل میں ویٹو کردیا ہے۔ روس اور برطانیہ غیر حاضررہے،12 ارکان نےحمایت کی ۔

اسرائیل فسلطین کشیدگی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ایک بار پھر ویٹو کردی۔سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد برازیل نے پیش کی تھی۔

امریکا نے دوسری بار سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے، اس سے پہلے روس اور برازیل نے جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی۔ انہیں بھی امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔

سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پر 12 ارکان نےحمایت میں ووٹ دیے، جبکہ ووٹنگ میں روس اور برطانیہ غیر حاضر رہے۔واضح رہے اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کی حدیں بھی پار کرلی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت عالمی سطح پر اسرائیل کے اسپتال پر حملے کی مذمت کی گئی۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہسپتال مقدس ہیں، ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ناقابل قبول ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے