بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

آسٹریلوی انٹیلیجنس چیف کی پردیپ سنگھ کے قتل میں را کے ملوث ہونیکی تصدیق

اسلام آباد: آسٹریلوی انٹیلیجنس چیف نے پردیپ سنگھ نجر کے قتل میں را کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کو تہلکہ خیز انٹرویو میں آسٹریلوی انٹیلیجنس چیف مائیک برجیس نے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست ہیں کیونکہ کینیڈین حکومت نے تصدیق کے بعد بھارت کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

آسٹریلوی انٹیلیجنس چیف نے کہا کہ کینیڈین شہری کے قتل پر ہندوستان کینیڈا تنازعے کی وجہ نہیں بنتی، کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل سنگین اقدام ہے اور ہم آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فائیو آئیز کے نمائندگان کی کیلی فورنیا میں ملاقات میں بھی مائیک برجیس کی جانب سے کینیڈین موقف کی تائید کی گئی تھی۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی انٹیلیجنس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مودی سرکار سکھ رہنما کے قتل میں براہِ راست ملوث ہے۔ معروف بھارتی تجزیہ نگار اویناش پلی وال کی جانب سے بھی مائیک برجیس کے بیان کی تائید کی گئی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے