بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، سعودی ولی عہد

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، فلسطینیوں کو نشانہ بنانےکےعمل کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں گلف کارپوریشن کانفرنس( جی سی سی) اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (ASEAN) کانفرنس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
محمد بن سلمان نے جارحیت روکنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔
سعودی ولی عہد نے بتایا کہASEAN ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری جانب سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں بین الاقوامی انسانی قانون کا اطلاق ہونا چاہیے، ہماری فوری توجہ غزہ میں جنگ بندی پر ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کو بین الاقوامی قانونی جواز کے مطابق مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کا پابند ہونا چاہیے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے