بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مری سے بڑا قافلہ نوازشریف کے استقبال کےلئے پہنچا ،شاہد خاقان عباسی منظر سے غائب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچے جہاں ملک بھر سے لاکھوں کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا لیکن شاہد خاقان عباسی منظر سے غائب دکھائی دیے البتہ ان کے نام کی چند گاڑیاں قافلے میں شامل تھیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میرے اور نواز شریف کے تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں، ان کو عدالتی معاملات درست کرنے ہوں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپس پہنچنے پر مینار پاکستان میں استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دل میں انتقام کی کوئی تمنا نہیں، بس یہی خواہش ہے کہ پاکستان خوشحال ہو جائے، آئندہ کسی کو اجازت نہ دینا کہ وہ ملک سے کھلواڑ کرے۔