بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

مسعود خان کا پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے سٹیزن فاؤنڈیشن یو ایس اے کی خدمات کو خراج تحسین

واشنگٹن(ممتازنیوز)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر اس شعبے میں تعلیم تک رسائی ، معیار ، کامیابی اور صنفی مساوات میں بہتری آئی ہے۔ لیکن ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہمیں ابھی کافی سفر طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقصد ہمارے قومی اہداف کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جانب سے طے کردہ پائیدار ترقی کے اہداف میں بھی شامل ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ ان اہداف کو حاصل کرنے اور اپنے بچوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کے لیے ہمیں مزید اسکولوں، زیادہ فنڈنگ، بہتر انفراسٹرکچر، قابل اساتذہ، صنفی مساوات، تجدید شدہ نصاب اور جدید تعلیمی ٹیکنالوجیز کی ضرورت ہے۔ ہم اس راستے پر گامزن ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان مسعود خان نے دی سٹیزن فاؤنڈیشن یو ایس اے کے ڈی سی چیپٹر کی سالانہ گالا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس اعلیٰ سطحی سالانہ فنڈ ریزنگ تقریب میں تقریباً 700 کے لگ بھگ سرکردہ پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ڈالر 3,510,400 کی رقم اکٹھی کی گئی ۔ان میں سات نئے اسکولوں کی تعمیر بھی شامل ہے جو سیٹیزن فاؤنڈیشن کے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے اراکین کی معاونت سے تعمیر کیے جائیں گے۔
تقریب کی نظامت معروف پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت حسنین اسلم نے کی۔
سٹیزن فاؤنڈیشن یو ایس اے کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ سٹیزن فاؤنڈیشن نے اپنے قیام سے لیکر اب تک تقریباً تین لاکھ بچوں کے لئے انیس سو سکول قائم کیے ہیں ۔ فاؤنیشن کے ڈی سی چیپٹر نے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں اب تک 43 سکول قائم کیے ہیں جن سے 5000 سے زائد بچوں کو ایک کامیاب اور امید افزا مستقبل تشکیل دینے کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سٹیزن فاؤنڈیشن نے پسماندہ علاقوں کے بچوں کو وہ مواقع فراہم کیے ہیں جو انہیں پہلے میسر نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس قیمتی تحفے کے لیے پاکستان کے عوام آپ کے مشکور ہیں۔ سٹیزن فاؤنڈیشن پاکستان اور بیرون ملک ایک برانڈ بن چکا ہے (اپنی پہچان بنا چکا ہے) ۔
انہوں نے گذشتہ سال پاکستان میں تباہ کن سیلاب اور اس سے قبل کورونا وبا کے دوران بھی سٹیزن فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔
مسعود خان نے سٹیزن فاؤنڈیشن کی صدر محترمہ شمی قدوائی کی خدمات کو بھی سراہا جنہیں ان کی دہائیوں پر محیط کی سماجی اور انسانی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ خدمت کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ پاکستان پر یقین رکھیں۔ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں۔ پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں اور اس امر پر یقین رکھیں کہ ہم کامیاب ہوں گے۔
اس نے اپنی تقریر کا اختتام مایا اینجلو کے اس قول کے “عطیہ دینا مخیر کی روح کو آزاد کرتا ہے” اور یونانی مفکر ایپیک ٹیٹس کے قول کہ ” صرف تعلیم یافتہ ہی آزاد ہوتے ہیں”  پر کیا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے