بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

امریکا میں دھند کے باعث 158 گاڑیاں ٹکرا گئیں؛ 7 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا میں دھند کی وجہ سے ہائی ویز پر 150 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جنوبی ریاست لوزیانا میں دھند نے ہائی وے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حد نگاہ نہایت کم ہوجانے کی وجہ سے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں آگ بھڑک اُٹھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھند اور جنگل کی آگ کے مرکب کی وجہ سے فوگ نے نیو اورلینز سے تقریباً 30 میل (48 کلومیٹر) دور انٹراسٹیٹ 55 پر ڈیرا جمالیا۔ حادثے میں ایک گاڑی پل سے دریا میں جا گری۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 25 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ 2 درجن سے زائد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور 100 سے زائد کو معمولی نقصان پہنچا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے