بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اردن کی ملکہ رانیہ کا غزہ میں اسرائیلی بمباری پر دہرے عالمی معیاراورگہری خاموشی پر کڑی تنقید

عمان: اردن کی ملکہ رانیہ نے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیل کی جنگ پر ’دہرے عالمی معیار‘ اور ’گہری خاموشی‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں ملکہ رانیہ کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا کے مروجہ بیانیے کے باوجود ’یہ لڑائی 7 اکتوبر کو شروع نہیں ہوئی۔

اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی ’پیٹرا‘ نے ملکہ رانیہ کے انٹرویو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’زیادہ تر نیوز چینلز اس عنوان کے تحت کہ ’اسرائیل حالت جنگ میں ہے‘ خبریں شائع کر رہے ہیں۔
ملکہ رانیہ کے مطابق ’یہ 75 برس پرانی کہانی ہے، یہ کہانی فلسطینی عوام کی ان گنت اموات اور بے دخلی کی ہے۔
جوہری صلاحیت کی حامل ایک علاقائی سپرپاور جس نے وہاں قبضہ کر رکھا ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے خلاف جرائم کرتی ہے، تاہم یہ سب اس بیانیے سے غائب ہے۔
ملکہ رانیہ نے وضاحت کی کہ اردن کے عوام فلسطین میں عام شہریوں کی شہادتوں  سے پیدا ہونے والے ‘غم‘، دُکھ اور صدمے‘ پر متحد ہیں۔
اردن کی ملکہ نے سی این این کی کرسٹیان امان پور کو مزید بتایا کہ ہم نے فلسطینی ماؤں کو اپنے بچوں کے ہاتھوں پر نام لکھتے ہوئے دیکھا ہے۔ ان ماؤں کو اس بات کا ڈر ہے کہ بمباری کر کے انہیں (بچوں کو) مار دیا جائے گا اور ان کے جسم لاشوں میں تبدیل ہو جائیں گے۔
ملکہ کا کہنا تھا کہ ’میں دنیا کو صرف یہ باور کرانا چاہتی ہوں کہ فلسطینی مائیں بھی اپنے بچوں سے اتنا ہی پیار کرتی ہیں جتنا دنیا کی دیگر مائیں اپنے بچوں سے کرتی ہیں۔
ملکہ نے اس بات پر زور دیا کہ قوانین کا فریقین پر اطلاق ایک جیسا ہونا چاہیے، ان کے مطابق ’اسرائیل اپنے دفاع کے نام پر ظلم و جبر کر رہا ہے۔‘
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’اب تک 6 ہزار سے زائد عام شہری اور 2400 بچے مارے جا چکے ہیں۔ یہ کیسا حقِ دفاع ہے؟‘
ملکہ رانیہ کا کہنا تھا کہ ہم مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر بے دردی سے قتل ہوتے دیکھ رہے ہیں۔گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ہم نے غزہ پر بلاتفریق بمباری ہوتے دیکھی جس میں پورے کے پورے خاندان مِٹ گئے، رہائشی علاقے ملیامیٹ ہوگئے۔‘
ملکہ رانیہ نے کہا کہ ’اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں، سکولوں، گرجا گھروں، مساجد، طبی عملے، صحافیوں اور اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یہ کیسا حقِ دفاع ہے؟‘
ملکہ رانیہ کا کہنا تھا کہ ’ہم مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر بے دردی سے قتل ہوتے دیکھ رہے ہیں۔‘

ملکہ نے یہ بھی کہا کہ ’خطے میں بہت سے افراد کا یہ خیال ہے کہ مغربی دنیا بھی اسرائیل کو تعاون اور تحفظ فراہم کر کے اس جنگ میں شراکت دار بن چکی ہے۔
اردن کی ملکہ رانیہ نے کہا کہ ایسا جدید تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ بڑے پیمانے پر انسان تکالیف میں مبتلا ہیں، تاہم دنیا جنگ بندی کا مطالبہ تک نہیں کر رہی۔ عرب دنیا میں بہت سارے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مغربی دنیا نہ صرف یہ سب برداشت کر رہی ہے، بلکہ وہ اسرائیل کو امداد بھی فراہم کر رہی ہے اور اس کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے