بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں 100 کروڑروپے کی کرپشن ہوئی، عطا تارڑکادعویٰ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں 100 کروڑروپےکی کرپشن ہوئی۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فرح خان نے پنجاب میں کئی سو کروڑ کی کرپشن کی، عمران خان گوگی بچاؤ تحریک پر نکلے ہیں، عثمان بزدار صرف نام کے وزیراعلیٰ تھے، باقی کام فرح خان کررہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ فرح خان کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ دیا گیا، فرح خان کو پنجاب میں سیاح سفید کا مالک بنایا گیا، فرح خان نے عمران خان کے ایما پر پنجاب کے وسائل کا استعمال کیا۔عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا نکاح فرح خان کے گھر پر ہوا، فرح خان کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت 32 کروڑ روپے دیئے گئے، فرح خان کے پاس 32 کروڑ روپے کی کوئی منی ٹریل نہیں تھی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ سازش کے تحت ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا گیا جس کے پاس اختیارات نہ ہوں، فرح خان کے اثاثوں کی مالیت 21 کروڑ روپے تھی، رواں سال مارچ تک فرح خان کے اثاثوں کی مالیت 85 کروڑ تک پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس شواہد آنا شروع ہوگئے ہیں، پنجاب میں 100 کروڑ کی کرپشن ہوئی، پنجاب میں کسی بھی سڑک کی منظوری سے پہلے وہاں زمینیں خریدی جاتی تھیں۔