اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر حکومت کے حامی اور مخالف اینکرزپرسنز اور سینئر صحافیوں کے درمیان جاری لفظی جنگ میں مزید شدت،سینئراینکرپرسن ندیم ملک کا بھی کھل کر عمران خان کو اشعارکے ذریعے خراج تحسین ،ندیم ملک ٹویٹ کئے گئے اشعار میں عمران خان کی جدوجہدکو سراہتے ہوئے انہیں ہر خوف اور ڈر سے بلند ہو کر اپنی جدوجہد کو منزل تک لے جانے حوصلہ دیا گیا ہے۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے یہ اشعارٹویت کئے ۔
کچھ لوگ تمہیں سمجھائیں گے۔۔۔ وہ تم کو خوف دلائیں گے
جو ہے وہ بھی کھو سکتا ہے ۔۔۔۔ اس راہ میں رہزن ہیں اتنے
کچھ اور یہاں ہو سکتا ہے ۔۔۔ کچھ اور تو اکثر ہوتا ہے
پر تم جس لمحے میں زندہ ہو ۔۔ یہ لمحہ تم سے زندہ ہے
یہ وقت نہیں پھر آئے گا ۔ تم اپنی کرنی کر گزرو
جو ہوگا دیکھا جائے گا
سوشل میڈیا پر حکومت کے حامی اور مخالفین میں لفظی جنگ ،ندیم ملک عمران کی حمایت میں آگئے








