بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران کے سرپر اب کسی کا ہاتھ نہیں ،حکومت اب اس سے نہ گھبرائے ،سلیم صافی کی شہبازحکومت کو خوشخبری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کے میڈیا پر سب سے بڑے مخالف جانے والے سینئر صحافی اور اینکر سلیم صافی نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے اتحادیوں کوعمران خان سے خوف زدہ نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے سرسے مقتدرقوتوں کا ہاتھ اٹھ چکاہے اب وہ اس سے بالکل نہ گھبرائیں وہ آپ لوگوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ جمعرات کو حکومتی شخصیات کے نام اپنے ٹویٹ میں سلیم صافی نے لکھا رتی بھر گھبرانا نہیں۔۔۔۔پہلے دھرنےعمران خان کےلئے” کسی اور” نے کرائے تھے۔اب جب “کسی اور” نےنیوٹرل ہونےکا فیصلہ کیاتووہ حکومت ایک ماہ نہ چلاسکے۔ پھر”کسی اور” کےبغیروہ تحریک کتنےدن چلاسکیں گے؟ایسےعالم میں جبکہ پی ٹی آئی دوسرے درجےکےرہنماکرپشن کیسزکی وجہ سےجیلوں میں ہوں گے۔