لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہےکہ ان کی گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا، یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا، قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ میں نے کل ہی کہا تھا کہ زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں، غداری نہیں کروں گا۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے، یہ ہر قیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہےکہ خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے انشاءللہ سب کو بے نقاب کریں گے۔
میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا، شہباز گل








