بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرحت اللہ بابر نے شیخ رشید سے متعلق حنیف عباسی کے بیان کو پرتشدد قرار دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی پریس کانفرنس کے دوران ’تشدد‘ کے بیان پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران لوگوں کو تشدد پر اکسایا اور اعلان کیا تھا کہ شیخ رشید کی ’وِگ‘ اتارنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں فرحت اللہ بابر نے لکھا کہ یہ نفرت، تشدد اور لاقانونیت کو ہوا دینا ہے اور لازمی طور پر اس کی مذمت کرنی چاہیے اور یہ عمل ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے لکھا کہ حنیف عباسی کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حنیف عباسی کے بیان کو خود سے الگ کرے۔