لاہور: پاکستان کے معروف میزبان اور کامیڈین اداکار سہیل احمد نے مسلسل شکست کے بعد قومی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے کا طریقہ بتادیا ہے۔
گزشتہ روز چنائی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کی نصف سینچریوں کی مدد سے قومی ٹیم نے 270 رنز بنائے۔
اس ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کا آغاز جارحانہ تھا تاہم اختتامی اوورز میں ناقص امپائرنگ اور غلط فیصلوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، 46ویں اوور میں حارث رؤف کی ایک گیند، کریز سے باہر وائیڈ بولڈ ہوئی، شمسی کو پیڈ پر جالگی، اور آن فیلڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا جبکہ ڈی آر ایس پر امپائر کال نے انہیں بچالیا۔
اس فیصلے کے بعد کرکٹ کے حلقوں اور دنیا بھر کے شائقین میں بحث و مباحثے کو جنم دیا جبکہ سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان اور گوتم گمبھیر نے بھی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
جہاں ناقص امپائرنگ اور غلط فیصلوں کی وجہ سے بحث و مباحثے کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں معروف کامیڈین اداکار سہیل احمد نے ورلڈ کپ جیتنے سے متعلق سوشل میڈیا پر طنز و مزاح سے بھرپور پوسٹ کردی۔
سہیل احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ کہا کہ “ورلڈ کپ جیتنے کا اب صرف ایک ہی طریقہ بچا ہے، ایمپائروں کی جگہ پاکستانی جج تعینات کر دیے جائیں”۔
“ورلڈکپ جیتنے کا اب صرف ایک ہی طریقہ بچا ہے،
ایمپائروں کی جگہ پاکستانی جج تعینات کر دیے جائیں”— Sohail Ahmed (@realsohailahmed) October 28, 2023
اداکار کی پوسٹ ایک صارف نے کہا کہ “ججوں کو کونسا پاکستان سے پیار ہے”۔
ججوں کو کونسا پاکستان سے پیار ہے!
— Zohaib Temuri (@ZohaibTemuri) October 28, 2023
ایک صارف نے کہا کہ “پھر تو ہر صورت مغربی ٹیمیں یا بھارت ہی ورلڈ کپ جیتے گا، ابھی تو ڈی آر ایس کی وجہ سے پاکستان کے پاس جیتنے کا موقع ہوتا ہے”۔
Phir to har surat western teams ya India hi world cup jeeten gi. Abi to hamara kch na kch chance hai DRS k dour mai.
— Ahsan Jamil (@hiAhsan) October 28, 2023
ایک اور صارف نے کہا کہ “کرکٹ کو چھوڑو، یہ صرف وقت کا ضیاع ہے”۔
چھوڑو کرکٹ کو فضول میں وقت کا ضیاع
— Malik (@imranmalikawan) October 28, 2023









