پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر کو نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ پسند نہیں آئی اور انہوں نے ملالہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ملالہ یوسفزئی نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ طالبان کے مظالم سے بھاگنے والے افغان بچے، عورتیں اور مرد مدد، عزت اور تحفظ کے مستحق ہیں اور انہیں مزید ہراسانی کا شکار نہ کیا جائے۔
نوبیل انعام یافتہ ایکٹیوسٹ نے مزید لکھا کہ وہ اقوام متحدہ کے ماہرین کی آواز سے آواز ملاتی ہیں جس میں انہوں نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر افغانیوں کے ملک سے اخراج کی پالیسی پر نظرثانی کرے۔
علی ظفر نے ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ پر طنزیہ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کے لوگوں کے متعلق ان کا کیا خیال ہے۔
گلوکار نے لکھا کہ ملالہ کو اور کسی کیلئے نہیں تو غزہ کے بچوں کیلئے آواز اٹھانی چاہئے کیوں کہ ان کی انفلوئنس بڑی ہے اور لوگوں کو ان سے بڑی توقع رکھنی چاہئے۔
What about Gaza @Malala ?
If not for anything else, then the children ?
You have influence. Should we not expect more from you ? #Gaza_Genicide #CeaseFireInGaza https://t.co/oj8ydCLtlf
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 28, 2023
اس موقع پر علی ظفر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ غزہ نسل کشی اور غزہ آگ میں کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔









