بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی فوجی دستے غزہ یا اسرائیل بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر کمالہ ہیرس نے امریکی فوجی دستوں کی غزہ یا اسرائیل روانگی کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امریکا کی نائب صدر کمال ہیرس نے کہا کہ خطے میں بڑھتے تشدد کے اس ماحول میں امریکا کا غزہ یا اسرائیل میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قطعی طور پر ہمارے ایسے کوئی ارادے نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی زیر غور ہے کہ کسی خاص مد کے لیے اسرائیل کا غزہ میں امریکی فوجی دستوں کو اتارا جائے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے بعد اب تک 1400 اسرائیلی مارے گئے ہیں، بغیر کسی سوال و جواب کے میں یہ کہنا چاہوں گی کہ اسرائیلیوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

کمالہ ہیرس نے مزید کہا کہ فلسطینی شہری حفاظت، سکیورٹی، حق خودارادیت کے لیے یکساں اقدامات کے حقدار ہیں جب ہم بہت واضح ہیں کہ جنگی اصولوں پر ہر صورت عمل کیے جانا چاہیے، انسانی امداد کی ترسیل بھی ہونی چاہیے۔