کوئٹہ(نیوز ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شمالی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز بیلہ سے 80 کلو میٹر شمال میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
پنجاب کے مختلف شہروں دیپالپور، پیر محل اور چیچہ وطنی میں جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔









