اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا میں عمران خا ن کےسب سے بڑے نقاد نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے زندگی میںکبھی بھی شرا ب چکھی تک نہیں۔ نجم سیٹھی نےنجی ٹی وی پراپنے پروگرام میںاس بارے میں سابق کرکٹر سرفراز نواز کے انٹرویو کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز نے انٹرویوکے دوران مجھے یہ بتاکر حیرت زدہ کردیا کہ عمران ہمارے ساتھ بیرونی دوروں کے دوران پب(شراب خانے ) میں جاکر کیا پیا کرتے تھے۔نجی سیٹھی نے کہا کہ سرفراز نے بتایا کہ جب ہم ٹیم کے کئی کھلاڑی اکٹھے ہوکر پب جاتے تو وہاں اپنی اپنی پسند کے مشروب منگواتے ، لیکن عمران خان وہاں اپنے لئے دودھ کا گلاس منگواتے ۔نجم سیٹھی کے مطابق سرفراز جو کہ عمران خان کا بہت بڑا مخالف بھی ہے اس نے بھی یہ اعتراف کیا کہ عمران خان نے کبھی شراب کو چھوا تک بھی نہیںتھا ،اس پر نجم سیٹھی نے بھی عمران خان کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ اس نے شروع سے ہی یہ اچھی عادتیں تھیں۔
نجم سیٹھی کا عمران خان سے متعلق بڑا انکشاف۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے








