اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو اپنی ذات سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ آج الیکشن کمیشن میں لوٹوں کو نااہل قراد دینے کی کارروائی دوبارہ شروع ہو رہی ہے، یہ اہم ترین مقدمہ پاکستان کی سیاست میں موجودہ تلخی کی بنیاد ہے۔
آج الیکشن کمیشن میں لوٹوں کو نا اھل قراد دینے کی کاروائ دوبارہ شروع ہو رہی ہے، یہ اہم ترین مقدمہ پاکستان کی سیاست میں موجودہ تلخی کی بنیاد ہے، چیف الیکشن کمشنر کو اپنی ذات سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے ان تمام لوگوں کو آئین کے مطابق نااھل کریں تا کہ ملک ایک شفاف الیکشن کی طرف بڑہ سکے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 6, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر لکھتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کو اپنی ذات سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے، ان تمام لوگوں کو آئین کے مطابق نااہل کریں تا کہ ملک ایک شفاف الیکشن کی طرف بڑہ سکے۔









