اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ شرپسندی اورسازشیں نہ کریں توبھاگنا نہ پڑے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر ریلوے سعد رفیق نے لکھا کہ شیخ صاحب نے تو کہا تھا رانا ثنا اللّٰہ بتاؤ کس شہر میں گرفتاری دوں اور اب ضمانت کیلئے بھگٹٹ بھاگے جارہے ہیں۔
شیخ رشید نے حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا https://t.co/g3YFFLdYzO
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 6, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ن لیگی رہنما کہتے ہیں کہ شرپسندی اور سازشیں نہ کریں تو بھاگنا نہ پڑے بہرحال حوصلے اور صبر سے کام لیتے تو حفاظتی ضمانت کی ضرورت نہ پڑتی۔









