معروف اداکارہ ارمینہ خان نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے حالیہ بیان پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
گزشتہ روز شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ” میں خود کو بہت زیادہ بےبس محسوس کررہی ہوں”۔
Helpless. I feel so totally and utterly helpless. Ive never been scared of saying what I want or how I feel, but right now im very emotional and actually just don't have any words left to give and i am really sorry if that offends anyone
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 2, 2023
شنیرا اکرم نے کہا تھا کہ “میں نے کبھی اپنے خیالات اور احساسات کو بیان کرنے میں خوف یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی لیکن آج، میں بہت زیادہ جذباتی ہورہی ہوں”۔
اُنہوں نے مزید کہا تھا کہ “دراصل میرے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں بچے اور اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں”۔
وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا تھا کہ وہ اسرائیل فلسطین کشیدگی پر بات کررہی ہیں یا کسی دوسرے مسئلے پر لیکن اس پوسٹ کے بعد اداکارہ ارمینہ خان نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ارمینہ خان نے شنیرا اکرم کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “جب پاکستان کے کسی مسئلے کی بات آتی ہے تو اُس وقت آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت سارے الفاظ ہوتے ہیں”۔
You have plenty of words to give when it’s Pakistan. Either talk about Palestine openly or keep your dramatics to yourself. https://t.co/ZaXDdhCeQl
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) November 2, 2023
اداکارہ نے شنیرا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “فلسطین کے بارے میں بات کرنی ہے تو کُھل کر بات کریں اور اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں”۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔









