بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈکپ: 248 رنز پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ گرگئی، کین ولیمسن 95 پر آؤٹ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اس وقت کیویز کی بیٹنگ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان 248 رنز پر اٹھانا پڑا، اوپنر ڈیوون کانوے کو حسن علی نے 35 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ افتخار احمد نے سیٹ بیٹر کپتان کین ولیمسن کو 95 رنز پر پویلین لوٹایا۔

اس وقت کیویز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالیے جب کہ 35 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے پچھلے میچز میں اچھی بولنگ کی ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر اسامہ میر کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

آج کا یہ اہم میچ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جہاں آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بنگلورو میں گزشتہ روز بھی بارش ہوئی تھی، بارش ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک گھنٹہ اضافہ دیا جاسکتا ہے۔

یہ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، دونوں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔