کراچی (ویب ڈیسک) پی اے ایف بیس میانوالی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تمام 9 دہشت گرد مارے گئے۔
اس حوالے سےنجی ٹی وی کی خصوصی نشریات میں گفتگوکرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی نے کہا ہے کہ اس میں افغان اور بھارتی ہاتھ ملوث ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی کا مقصد غیر ملکی جو غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ان کو واپس بھیجوانے کا جو سلسلہ ہے اس پر اثر انداز ہوا جاسکے۔
دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی نے کہا کہ بالکل ہماری افواج تعریف کی مستحق ہے کہ انہوں نے کامیابی سے دہشت گردی کی یہ کارروائی ناکام بنادی لیکن اس کے پیچھے جو مقاصد، جو ٹائمنگ اور جو ہدف تھا اس کا جو چناؤ ہے اس کے تین پہلو بڑے اہم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی بات جس طرح کل اورماڑا کے پاس حملہ ہوا، اب یہاں میانوالی میں ہوا تو اس سے یہ لگتا ہے کہ دہشت گردوں کا جو ٹارگٹ ہے وہ کوئی ایک ادارہ ، ایک گروہ یا کوئی ایک آرگنائزیشن نہیں ہے۔
دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی نے کہا کہ ایک سروس نہیں ہے اور کسی ایک صوبے تک ان کے Objective نہیں ہیں کیونکہ یہ پاکستان کے تمام مسلح افواج اور سرکاری اداروں کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں۔









