بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، حکومت کا پیٹرولیم کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کے اسٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران حکومت نے پیٹرولیم کے اسٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے، اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائرپی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔

رپورٹ میں پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ فیول اسٹوریج صلاحیت کو بڑھانے کی فوری ضرورت ہے.

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم کمپنیوں کو21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا ہوتا ہے، حکومت چاہتی ہے اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کم ازکم تین ماہ کی مدت کیلئے ہونا چاہیے، تاہم حتمی ذخائر اور مدت کا تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کیلئے فریم ورک تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اوگرا عالمی ماہرین کی مدد سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیار کرے گا۔