آئی سی سی ورلڈکپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش کریں گے کہ جیت کے تسلسل کو مزید بڑھائیں۔
اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جیرالڈ کوٹزی کی جگہ تبریز شمسی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔
جنوبی افریقا کا اسکواڈ
کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، ، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی
بھارت کا اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج









