اسلام آباد(ممتازنیوز )نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سنبھالنے کے بعدوزارت پارلیمانی امور کا دورہ کیا
نگراں وفاقی وزیر نے سیکریٹری وزارت پارلیمانی امور اور دیگر حکام سے ملاقات کی،اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی کے بارے میں بریفنگ دی گئی،واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سونپا تھا
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سنبھالنے کے بعدوزارت کادورہ








