ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
اب تک ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں سات سات میچز کھیل چکی ہیں، آسٹریلیا نے 5 اور افغانستان نے اپنے 4 میچز جیتے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔









