بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جیل کواپناسسرال ،ہتھکڑی کوزیورکہنے والے شیخ رشید نے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق وزیرداخلہ اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میانوالی جلسے سے قبل لاہورہائی کورٹ کے راولپنڈی بینج میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دی ،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ شیخ رشید پرفیصل آباد،گوجرخان ،راولپنڈی اوراٹک سمیت 9شہروں میں مقدمات درج ہیں،

سابق وزیرداخلہ کی عبوری ضمانت کو18مئی تک کےلیے منظورکرلیاگیا،واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ متعددبار پریس کانفرنسوں اورمیڈیاٹاک میں یہ کہہ چکے ہیں کہ جیل میراسسرال ہےموت میری محبوبہ جبکہ ہتھکڑی میرازیورہے،یہ چھاتی پاکستان اورپاک فوج کےلیے جان دینے کےلیے ہروقت حاضرہے، انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد راولپنڈی میں تقریرکے دوران جیل بھروتحریک بھی شروع کرنے کااعلان کیاتھا

انہوں نے سابق وزیراعظم کی خوشامد میں کہاتھاکہ میرے گھر سے گرفتاری کا آغاز ہوا میں کسی سے ڈرتا ورتا نہیں،اس لیے ضمانت نہیںکرائوں گا،انہوں نے کہاکہ میں بزدل آدمی نہیں یہ شیخ رشید اورعمران خان کوتحریک سے قبل جیل بھیجناچاہتےہیں اورتحریک کوآگ لگانادیناچاہتےہیں،راناثناء اللہ نے لاتعدادشہروں میں مقدمے کرائے ہیں خاص طور پرفیصل آبادمدینہ ٹائون والامولوی توان کاخاص مولوی ہے،

راناثناء اللہ بتائیں کہ 9شہروں میں سے میں کس شہرمیں گرفتاری دوںان کواگرفیصل آبادمیں اپناتھانہ مدینہ ٹائون پسندہےمیں کسی اجرتی قاتل سے نہیں ڈرتا،راناثناء اللہ بتائے کہاں گرفتاری دوں یہاں سے جائوں گا