لاہور(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پارٹی صدر شہباز شریف اوردیگرن لیگی رہنمائوں کے ہمراہ گورنر ہاؤس گئے ،قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن سے ملاقات کی اوراہلیہ کی وفات پرتعزیت اور فاتحہ خوانی کی،محمد نواز شریف نے مرحومہ کی وفات پر گورنر پنجاب اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ یہ زندگی کا بہت بڑا صدمہ ہے،اہلیہ کی وفات ذاتی زندگی اور بچوں کے حوالے سے بہت بڑا امتحان ہوتا ہے،اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے بچوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے، نواز شریف کا بلیغ الرحمن اور ان کے بچوں سے اظہار ہمدردی
میاں برادران کی گورنرہائوس آمد ،بلیغ الرحمٰن سے ملاقات ،اہلیہ کی وفات پرتعزیت








