بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریاستی پالیسی کی خلاف ورزی پر پی ٹی وی کے ڈائریکٹرنیوزکو عہدے سے ہٹادیاگیا

 اسلام آباد(ممتازنیوز)ریاستی و حکومتی پالیسی کے منافی خبراور تجزیئے نشرہونے پرپاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کے ڈائریکٹرنیوزاینڈکرنٹ افیئرزعون عباس ساہی کو عہدے سے ہٹادیاگیاجس کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ نوٹی فکیشن کےمطابق عون عباس ساہی کو او ایس ڈی بنادیاگیا جب کہ ان کی جگہ کنٹرولرنیوزعارف محمودکو ڈائریکٹر نیوزاینڈکرنٹ افیئرز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ریڈیوپاکستان میں مشرق وسطیٰ میں جنگ سے متعلق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑسے منسوب غلط بیان نشرہونے پر ریڈیوپاکستان کے ڈائریکٹرجنرل کوعہدے سے ہٹادیاگیاتھا اوردوافسران معطل کردیئے گئے تھے۔