بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟بلاول نے بڑادعویٰ کردیا

کراچی(ممتازنیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ8 فروری کو صوبائی کے ساتھ وفاقی حکومت بنائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 8 فروری کو صوبائی کے ساتھ وفاقی حکومت بنائیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ اس بار جیالا وزیراعظم ہو گا۔ کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، یہ پہلی بار ہوگا کہ وزیراعلیٰ، میئر کراچی اور وزیراعظم جیالا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بے روز گاری عروج پر ہے، ہم پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔ پیپلز پارٹی کو کسی بھی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، پیپلز پارٹی ہی الیکشن جیتے گی، پیپلز پارٹی کا منشور ہی روٹی، کپڑا اور مکان ہے، لوگ دیکھیں گے ہم کس طرح پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ دوہزارآٹھ میں کارکنوں کی شہادتوں اور لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجود عوام کی طاقت سے الیکشن جیتا۔لیول پلیئنگ فیلڈہویانہ ہو،الیکشن میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ اس اتحاد کا نقصان ایم کیو ایم اور ن لیگ کو ہوگا۔ ہمیں کوئی شکایت نہیں،جب تک ن لیگ کابیانیہ ووٹ کوعزت دوتھا،ساتھ چل رہےتھے، جب سےن لیگ کوبیانیہ تبدیل ہوا ہے،ساتھ چلنا مشکل ہورہاہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ہمیں سلیکٹ کریں، صرف فری فیئر الیکشن دے دیں،تحریک عدم اعتماد کو رجیم چینج نہ کہیں۔