facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسجد وزیر خان میں شوٹنگ : صبا قمر اور بلال سعید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں صباقمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے کیس میں دائر بریت کی درخواست پر سماعت ہوٸی۔

اداکارہ صبا قمر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ کے 10 دن بعد مقدمہ درج کیا گیا، یہ مقدمہ22 اے22 بی کی درخواست پر درج کیا گیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف کی انکوائری رپورٹ بھی ہمارے حق میں ہے، اوقاف کے ریجنل مینجر اخلاق احمد کی رپورٹ کے مطابق دوران شوٹنگ نہ غیر اخلاقی لباس پہنا گیا اور نہ ہی کوئی غیر اخلاقی حرکت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ ہمارے پاس تمام ثبوت یو ایس بی میں موجود ہیں، یو ایس بی میں ان کے ڈانس کی فوٹیج موجود ہے، مسجد مسلمانوں کے عبادت کی جگہ ہے ڈانس کرنے کی جگہ نہیں ہے۔

مسجد میں ڈانس کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے، عدالت ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کرئے، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔