بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ،سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا

جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے مالوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، تاہم زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ انڈونیشیا کے صوبے مالوکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزے کا مرکز ضلع مالوکو تینگارا بارات سے 249 کلو میٹر شمال مغرب میں 10 کلو میٹر سمندر کی تہہ میں تھا۔