اسرائیل نے غزہ کے بعد لبنان پر بھی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے صحافیوں پر براہ راست کوریج کے دوران حملہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج نے براہ راست کوریج کرنے والے صحافیوں پر فضائی حملہ کردیا۔
صحافیوں پر اسرائیلی حملے کی ویڈیو انٹرنیشنل میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پریس کی جیکٹ پہنے اپنے صحافتی فرائض کو انجام دیتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اسی دوران ایک زور دار آواز آتی ہے اور صحافی اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ پڑتے ہیں۔
ارهاب وترهيب للصحافة #إسرائيل
الله يحميك نخلة وريف وكل الزملاء الابطال @nakhleodaime pic.twitter.com/wHNtFV5AtK— بولا يعقوبيان (@PaulaYacoubian) November 13, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں کا کہنا ہےکہ انہوں نے اس علاقے کا دورہ لبنان میں اقوام متحدہ کی پیس کیپنگ اور لبنانی مسلح افواج کے ساتھ منصوبہ بندی کے بعد طے کیا تھا۔
Watch: #Israel’s military targets a group of journalists in southern #Lebanon, as fighting between #Hezbollah and Israel escalates along the border.https://t.co/CoKsoJiS2G pic.twitter.com/rmI694H5Ji
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) November 13, 2023
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کئی فلسطینی صحافی جان سے جاچکے ہیں جب کہ اسرائیل نے بین الاقوامی اور مقامی خبر رساں اداروں سے بھی کہا ہے کہ وہ غزہ میں کام کرنے والے اپنے صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے قتل کیے جانے والے صحافیوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کم از کم 34 فلسطینی صحافی اور میڈیا ورکرز اسرائیلی حملوں کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔









