بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹونی بلنکن کی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مباکباد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مباکباد دی ہے۔

ٓرپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مباکباد دی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کے ساتھ خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔