اسرائیلی فوج نے غزہ کے انڈونیشین اسپتال کو خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشین اسپتال بجلی نہ ہونے کے سبب پہلے ہی غیر فعال ہے اور اس میں 550 مریض موجود ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشین اسپتال میں 200 طبی عملے کے ارکان اور 1500 بے گھر افراد بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدے کا اعلان ہوگیا ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدہ انسانی بنیادوں پر ہوا جس کے تحت امدادی سامان غزہ لے جانے کی اجازت ہوگی۔









