facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انسٹاگرام کا ویڈیو شیئرنگ ایپ بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تصاویر اور مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر ویڈیو شیئرنگ ‘آئی جی ٹی وی ایپ’ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

انسٹاگرام نے اپنے بلاگ پوسٹ میں تبدیلیوں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر الگ چلنے والی آئی جی ٹی وی ایپ کو اب مزید سپورٹ نہیں کر رہے اور اس کے متبادل فیچر ‘ریلز’ کو آگے بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو کو سادہ اور آسان بنانے کے لیےاقدامات کر رہی تاکہ مختلف طرح کی ویڈیوز کو پوسٹ اور ریلز کرنے میں مدد مل سکے۔

ساتھ ہی کمپنی ایسے فیچر کی آزمائش کررہی ہے جس سے ویڈیو بنانے والوں کو اپنے مواد کے درمیان اشتہارات کی سپورٹ سے آمدن کا موقع مل سکے۔

آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور دیگر ویڈیوز مواد انسٹاگرام کی مرکزی ایپ پر موجود رہے گا۔ 2018 میں آئی جی ٹی وی ڈیڈیوز کو متعارف کروایا گیا تھا تاہم گزشتہ سال آئی جی ٹی وی ویڈیوز کو انسٹاگرام ویڈیوز میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔