بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپریشن شعبان پوری طاقت سے جاری، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 83 ہوگئی

بلوچستان میں پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن ”شعبان“ کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج ہلاک کردیے۔

سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 4 دہشتگرد وں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور121 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی، رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت پورا سہولتکار نیٹ ورک گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے ، سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔