بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزاد کشمیر میں تمام شاہراہوں کی مکمل کلیئرنس تک آپریشن جاری رہیگا: سیکرٹری داخلہ

راولاکوٹ میں شرپسندوں نے معصوم شہریوں پربلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کی، غیورعوام نے شرپسندوں کے انتشاری ایجنڈے کو مکمل طورپر مستردکردیا، چوہدری گفتار حسین

آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر سیکرٹری داخلہ چوہدری گفتار حسین نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے تاریخی رشتے کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی جارہی ہے، کالعدم تنظیم کا اصل مقصد پاکستان مخالف بنانیے کو ہوا دینا ہے۔

چوہدری گفتار حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ راولاکوٹ میں شرپسندوں نے معصوم شہریوں پربلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کی، غیور عوام نے شرپسندوں کے انتشاری ایجنڈےکو مکمل طورپر مستردکردیا۔

پاکستان اور کشمیر کے تاریخی رشتے کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی جارہی ہے، کالعدم تنظیم کا اصل مقصد پاکستان مخالف بنانیے کو ہوا دینا ہے۔ تاجروں کو دھمکیاں دینا، زبردستی بازار بندکراناکالعدم تنظیم کا وتیرہ بن چکا ہے۔

چوہدری کا کہنا تھا کہ طلبہ، خواتین، بچوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کیا جارہا ہے، احتجاج کا لبادہ اوڑھ کر دھونس، بلیک میلنگ، پروپیگنڈے کی سیاست کو مستقل ہتھیار بنایا جارہا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ تمام شاہراہوں کی مکمل کلیئرنس تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:آپریشن شعبان پوری طاقت سے جاری، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 83 ہوگئی

سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر نے معصوم بچوں اور طالبات کو احتجاجی سرگرمیوں میں لانے کی مذمت کی اور کہا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو طلباء کو ہرقسم کے احتجاج سے دورر کھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔