ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے کہاکہ جان سے پیارا صوبہ ہزارہ،عمران خان آپ کو اسلام آباد بلا رہا ہے، آپ نے جانا ہے،میرے خاندان نے ہزارے کے عوام کی خدمت کی ہے،جب کال آئے سارے اسلام آباد آئیں،
ایبٹ آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے کہاکہ عمران خان صوبہ ہزارہ کے حامی ہیں،جنوبی پنجاب پر سیاست کرنےوالوں نے صرف ووٹ لیے،پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے آئے گی، جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی،









