ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں نے ہری پور میں ایک سال جیل کاٹی ہے،یہ چو ر اور لٹیرے وزیراعظم بن گئے،خلیجی ممالک میں ان کو عزت نہیں ملی،ایبٹ آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ شانگلہ میں ایک شخص کہہ رہا تھا کہ کپڑے بیچ دوں گا،
مجھ پر مقدمہ بنا لیں میں ان سے نہیں گھبراتا،کل مریم نے جنرلفیض کا نام لیا، فوجی کہاں سوئے ہوئے تھے،انہوں نے کہاکہ جو وزیر اعظم بنا اس پر کرپشن کے کیسز ہیں،ڈیزل ملک کا صدر بننا چاہتا ہے،عمران خان کی کال پر اسلام آباد کیلئے نکلیں،آصف زرداری کے علاوہ ساری پارٹیاں الیکشن کیلئے تیار ہیں،میں حالات سے باخبر ہوں،یہ آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے،
اس آگ کو میں سمجھتا ہوں، جانتا ہوں،نوازشریف تمہاری قسمت میں جیل لکھی ہے،عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ عمران خان کو غیر ملکی سازش کا نشانہ بنایا گیا،یہ پاکستان کی زندگی اور موت کی تحریک ہے،مجھے اور عمران خان کو 4 ماہ پہلے سے پتا تھا کہ باپ کا باپ کون ہے،اندزہ کریں ڈیزل ملک کا صدر بننا چاہتا ہے









