ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے مسلسل دوسرے روز بھی میڈیا کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا سے ایک سوال پوچھتا ہوں کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے ساری چیزوں میں مہنگائی آئی ہے۔ اب مائیک لے کر بازاروں میں کیوں نہیں پھرتے کہ مہنگائی ہوئی ہے۔ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میڈیا کا کام ہے تنقید کرنا، لیکن اب تو کوئی نہیں جا رہا مائیک لے کر مارکیٹوں میں۔ خدا کے واسطے مائیک لے کر بازاروں میں جائیں، نوجوانوں سے پوچھیں۔ پوچھیں تو سہی گھی کس طرح ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے۔واضح رہے کہ اس پہلے گزشتہ روزمیانوالی میں خطاب کرتے ہوئے بھی میڈیا پر تنقیدکے نشتر برسائے تھے۔
اب مائیک لے کر بازاروں میں کیوں نہیں پھرتے ؟عمران خان کی میڈیا پرپھر تنقید








