بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوورسیز پاکستانی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر کسی مہم کا حصہ نہ بنیں،ایف آئی اے کاانتباہ

 اسلام آباد(ممتازرپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر کسی بھی مذموم مہم کا حصہ نہ بنیں۔ ایف آئی اے نے خبردار کیا کہ ایسی کسی بھی مذموم مہم کا حصہ بننے والوں کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے علاوہ ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالے جائیں گے۔دریں اثنا ایف آئی اے نے معروف اینکر سمیع ابراہیم کی طرف سے بیرون ملک بیٹھ کر مسلح افواج کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کرنے پر ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔