بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کا تقرر سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئےکرینگے ، مریم کی جنرل فیض پر تنقید پارٹی پالیسی نہیں ،وزیراعظم

  لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ میرٹ پر سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے ،مریم نواز کی جنرل فیض حمید پر تنقید پارٹی پالیسی نہیں۔لاہور میں اینکرپرسنزکی ملاقات کے دوران شہبازشریف سے جب سوال کیا گیا کہ کیا حالات کے مطابق موجودہ آرمی چیف کو توسیع دی جائے گی یا نئے آرمی چیف کا تقرر کیا جائے گا تو شہبازشریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ میرٹ پر سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے اس حوالے سے قیاس آرئیاں نہ کی جائیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدڑ مریم نواز کی جنرل فیض حمید پر تنقیدسے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہاکہ مریم نواز کی جنرل فیض حمید پر تنقید پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں، مریم نواز لیڈر ہے، بیٹی ہے، شعلہ بیانی ہو جاتی ہے، میرا نہیں خیال ان کے کسی جملے کا مقصد کسی حاضر سروس افسر کو تنقید کا نشانہ بنانا ہو۔