بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پورا ملک عمران خان کی کال کا منتظر ہے ، فرخ حبیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس پر پرردعمل میں کہا کہ قوم امپورٹڈ حکومت کی بدزبان وزیراطلاعات کی فرسٹریشن کے اسباب سے واقف ہے،بیرونی سازش سے مسلط ہونے والی کٹھ پتلی حکومت نے صحافیوں کیخلاف ٹاگٹڈ آپریشن سے اپنے دور کی ابتداء کی، امپورٹڈ حکومت نے کئی نامور صحافیوں کو نوکریوں سے نکلوایا، کرائم منسٹر شوباز شریف نے ایف آئی اے کو اپنی منی لانڈرنگ کی تحقیقات سے ہٹا کر صحافیوں کے تعاقب پر لگا دیا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ کرائم منسٹر شوباز شریف نے 16 ارب کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کو نشانۂ انتقام بنایا، بھگوڑے قائد کی جھوٹی بیٹی کے ناکام جلسے عوام کے مزاج کی خبر دے رہے ہیں، اشتہاری قائد کی جھوٹی بیٹی اداروں اور ان کے سینئر افسران کو نشانہ بنا کر بیرونی ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہے، عوام میں مقبولیت کا زعم ہے تو بدزبان وزیر کرائم منسٹر کو فوری انتخاب کا مشورہ دیں، بیرونی سازش میں ملوث میرجعفروں نے آتے ہی ملک پر بدانتظامی کا طوفان مسلط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری کا پیٹ پھاڑ کر قوم کی لوٹی گئی دولت واپس نکلوانے والے کرائم منسٹر شوباز نے ایک ہی ماہ میں شرحِ سود 11 برس کی بلند ترین سطح تک پہنچا دی، دولت کے پجاری میرجعفروں نے ایک ہی ماہ میں عوام کو مہنگائی کے بدترین چنگل میں جکڑ دیا ہے، کپڑے بیچ کر عوام کو آٹا دینے کے اعلان کرنے والے کرائم منسٹر نے اشیائے ضروریہ تک عوام کی رسائی مشکل کردی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی باتیں قوم خصوصاً نوجوانوں کے دلوں میں گھر کررہی ہیں، قوم کی حقیقی آزادی و خودمختاری کا محافظ عمران خان ایک جانب سامراج کے پتلے دوسری جانب کھڑے ہیں، انتخاب سے فرار کی کوئی راہ انہیں ملے گی نہ ملک میں مزید بربادی کی اجازت دیں گے، پورا ملک عمران خان کی کال کا منتظر ہے، اسلام آباد کی جانب امڈنے والا عوامی سونامی میرجعفروں کے انجام صبحِ آزادی کی نوید ثابت ہوگا۔