facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیول چیف کاملک کی بحری سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سمندر اور ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کے یونٹس اور کریکس ایریاز میں واقع اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد اہم میری ٹائم مشق سی اسپارک 2022 میں شامل جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ اورماڑہ میں واقع جناح نیول بیس پہنچنے پر آپریشنل صورتحال اور مشق کے علاقے میں تعینات پاک بحریہ کے اثاثوں سے متعلق ایک جامع بریفنگ پیش کی گئی۔ بعد ازاں نیول چیف نے سمندر میں پاک بحریہ کے جہازوں طارق اور طغرل کا دورہ کیا اور مشق کے مختلف مراحل اور سرگرمیوں میں شامل افسران اور جوانوں سے گفت وشنید کی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے بحری دفاع میں لگن اور جذبے کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ بعد ازاں نیول چیف نے کوسٹل ایریا میں ساحلی سیکیورٹی اور دفاع کے لئے قائم سکیورٹی اسٹیشن کا دورہ کیا۔ کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کے دورے کے دوران نیول چیف کو موجودہ خطرات اور کریکس ایریا کے دفاع کے لیے جنگی تیاریوں اور حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

نیول چیف نے ہیڈکوارٹر کریکس بریگیڈ کا بھی دورہ کیا اور پاک میرینز کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ملک کے دفاع میں ان کے عزم اور ہمت کو سراہا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کے یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کے ساتھ ساتھ افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ امیرالبحر نے موجودہ چیلنجنگ ماحول میں مادر وطن کے ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے میں جوانوں کی لگن اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔ نیول چیف نے ملک کی بحری سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا